کمپوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کے اجراء میں رکاوٹیں دور کر رہے ہیں،حافظ ممتاز احمد

حکومت پنجاب نے بیوگان کے ساتھ طلاق یافتہ خواتین کو بھی پراپرٹی ٹیکس سے مستسنیٰ قرار دے دیا ،صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

جمعرات 10 اکتوبر 2019 22:49

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب حافظ ممتاز احمد نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کمپوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کے اجراء میں رکاوٹیں دور کر رہے ہیں جلد پروسیجر مکمل کر لیا جائے گا۔حکومت پنجاب نے بیوگان کے ساتھ طلاق یافتہ خواتین کو بھی پراپرٹی ٹیکس سے مستسنیٰ قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ٹیکس دہندگان سے رویہ بہتر اپنائیں ،کرپشن کا خاتمہ اور ریونیو میں اضافہ حکومت پنجاب کی ترجیحات ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی شہری کو کھلی کچہری آگاہی نہ دے گی جس کے باعث کھلی کچہری میں شہریوں کی شرکت نہ ہونے کے برابر تھی صرف ایک شہری نے شکایت اپنی درج کروائی ۔

کھلی کچہری کے حوالے سے شہریوں کو آگاہ نہ کرنا محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پر سوالیہ نشان ہے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں