گجرات،عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج کرونا پازیٹو کے 27مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا.

ابتک اس وبا ء سے صحت یاب ہونے والوںکی تعداد 98ہو گئی ہے،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد

منگل 21 اپریل 2020 23:26

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2020ء) عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج کرونا پازیٹو کے 27مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ضلع گجرات میں ابتک اس وبا سے صحت یاب ہونے والوںکی تعداد 98ہو گئی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بریفنگ کے دوران کیا، ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری، ڈی ایم ایس ڈاکٹرآصف محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں مجموعی طور پر کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 181 تھی، قبل ازیں 61افراد کو صحت یاب ہونے پر ڈسچار ج کیا جاچکا ہے، گزشتہ روز مزید 27مریضوں کی دوسری ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو موصول ہوئی ہے جس پر انہیں بھی ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کرونا پازیٹو مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے بھرپور اقدامات پر ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی کاوشوں کو بھی زبردست سراہا اور امید ظاہر کی کہ دیگر زیر علاج مریض بھی جلد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو روانہ ہونگے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں