گجرات،ٹرک کی موٹر سائیکل کوٹکر، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:45

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) بھنگڑانوالہ کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں تین سالہ بچی سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ماں، بیٹا اور پوتی موٹر سائیکل پر اپنے گھر دھوڑانوالہ جا رہے تھے، مرنے والوں میں تین سالہ آمنہ، 56 سالہ خالدہ بی بی اور اسد اللہ شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے بتایا کہ خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ بچی اور والد کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں