ووکیشنل اداروں میں طلبا و طالبات کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ڈپٹی کمشنرگجرات

بدھ 27 مارچ 2024 17:33

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر ورک نے گورنمنٹ ایسوسی کالج اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کا دورہ کیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر عزیز ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے دونوں اداروں کے انتظامی امور، کلاس رومز و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور طالبات کے بنائے فن پاروں کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ووکیشنل اداروں میں طلبا و طالبات کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ہنر مند افراد ہی معاشرے میں باعزت روز گار کما سکتے ہیں، ٹیکنیکل ایجوکیشن وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور کامرس کالج کے کیپمس کے ایشو کو احسن طریقے سے حل کیا جائے گا، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو قریبی ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کیا جائے گا اور وہاں گرلز ہاسٹل قائم کیا جائے، طالبات کی پڑھائی کا حرج نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا کے فیصلے کے مطابق ووکیشنل کالج کو منتقل کیا جائے گا اور کامرس کالج میں اضافی جگہ پر گرلز ہوسٹل بنانے کی تجویز ہے جس پر عملدرآمد کیا جائے گا،انہوں نے طالبات کے بنائے فن پاروں کا بغور مشاہدہ کیا اور طالبات کی محنت اور ہنر مندی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں