مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضلع کا ماسٹر پلاننگ نہایت ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر گجرات

منگل 23 اپریل 2024 19:27

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ ضلع گجرات کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے، ماسٹر پلان سے مستقبل میں ڈویلپمنٹ، روڈز ، دوسرے اضلاع و شہروں سے روابط اور نئے شہروں اور ہائوسنگ سکیم کے قیام میں مدد حاصل ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماسٹر پلان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹائون پلاننگ نیسپاک مجاہد حسین سمیت میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران و بلڈنگ انسپکٹرز اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہاکہ ضلع گجرات کا رقبہ 3192 سکیر کلومیٹر ہے اور 1084 دیہات پر مشتمل ہے، ضلع گجرات کی آبادی 3219375 نفوس پر مشتمل ہے، ضلع میں 1 میونسپل کارپوریشن اور 8 میونسپل کمیٹیز کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجر سے نمٹنے کے لیے ماسٹر پلاننگ نہایت ضروری ہے، ماسٹر پلان پر نیسپاک بطور کنسلٹنٹ کام کررہا ہے ، جلد ضلع گجرات کا ماسٹر پلان ڈیٹا کا بغور مشاہدہ کرنے بعد مرتب کرکے نوٹی فائی کردیا جائے گا۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں