wبھارتی اداکاروکی کوشل کو بحری جہاز میں ایکشن سین مہنگاپڑگیا

اتوار 21 اپریل 2019 20:00

o گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) بولی وڈ اداکار وکی کوشل کئی ہفتوں سے گجرات میں اپنی ایک ہارر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ اداکار اس فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اس ہارر فلم کے لیے ایک بحری جہاز میں ایکشن سین کی شوٹنگ کررہے تھے جس دوران ان کے گال کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں انہیں 13 ٹانکے لگے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سین میں وکی کوشل ایک دروازہ کھول کر وہاں سے بھاگ رہے تھے اور اس دوران وہ دروازہ ٹوٹ کر ان پر ہی گر گیا۔اس حادثے کے بعد فلم کی ٹیم اداکار کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے کر گئی ۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں