چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمودعباسی کا ساحلی شہر اورماڑہ اور گوادر کا دورہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:23

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمودعباسی کا ساحلی شہر اورماڑہ اور گوادر کا دورہ
اورماڑہ/گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمودعباسی نے بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ اور گوادر کا دورہ کیا ،اورمارہ دورہ کے موقع پر وائس ایڈمرل فیض گیلانی نے انکا استقبال کیا ،چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمودعباسی نے اورماڑہ جناح نیول بیس کے پورٹ کا دورہ کیا اور وہاں انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور جناح نیول بیس کے حکام سے بھی ملاقات کی اس موقع پر جناح نیول بیس کے حکام نے انہیں بریفنگ دی علاوہ ازیں چیف آف نیول اسٹاف نے ساحلی شہر گوادرکا بھی دورہ کیا جہاں گوادرپورٹ پر نیول سیکورٹی کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ پاکستان نیوی گوادرپورٹ اورملک کے سمندری حدودکی مکمل طورپر سیکورٹی کررہی ہے اس موقع پر انہیں گوادرپورٹ کے حولاے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں