گوادر میں ٹریفک حادثے میں 3 بچے جاں بحق اور 20 افراد زخمی

پیر 9 جولائی 2018 23:40

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) گوادر میں ٹریفک حادثے میں 3 بچے جاں بحق اور 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو گوادر سے پسنی جانے والی مسافر گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے موقع پر جاں بحق اور 20 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔پولیس نے موقع پر حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں