گوادر،بلوچستان ایجوکیشن ایمپلائیزایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے سامنے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 17 جون 2019 23:37

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) بلوچستان ایجوکیشن ایمپلائیزایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے سامنے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،بی ای ای اے سی کے رہنمائوں نے اپنے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھے تھے اس موقع پر گورنمنٹ ٹیچرایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حنیف داد،سیسا گوادرکے صدر عاشق حسین ،بلوچستان پروفیسرلیکچرارایسوسی ایشن کے رہنما گلاب غالب ،وطن ٹیچرایسوسی ایشن کے نبی بخش جدگال ،اپیکا کے رہنما دانش سعید،گورنمنٹ ٹیچرایسوسی ایشن کے ضلعی نائب صدر غلام یاسین بزنجو ،ضلعی رہنما اوغان آزاد ،مجیدعزیز اور ایچ ٹی اے کے سابق رہنما حبیب شاہین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے حکمرانون نے بلوچستان کے اساتذہ اور تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیئے کچھ بھی نہیں کیا ہے انہوں نے کہاکہ انکے بنیادی چارٹرآف ڈیمانڈ گزشتہ کئی سالوں سے عمل درامد نہیں ہوپارہا ہے جوکہ انتہائی تشویشناک عمل ہے انہوں نے کہاکہ وفاق سندھ اور پنجاب کی طرح دوران تعطیلات کنونس الائونس کی کٹوتی اور بلوچستان میں وفاقی اداروں کے ملازمین اور صوبائی محکموں کی طرح ہائوس ریکوزیشن کی ادائیگی فوری طورپر یقینی بنائی جائے انہوں نے کہاکہ کالج اور اسکول کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن پر عمل درامد کیا جائے اور کالاقانون لازمی تعلیمی ایکٹ 2018کا خاتمہ کیا جائے اور 2006سے زیرالتواء اساتذہ کے پچاس فیصد پروموشن کوٹہ اور بلوچستان پیکج اساتذہ کی تین سالہ کنٹریکٹ سے مستقلی یقینی بنائی جائے اس موقع پر اساتذہ نے کہاکہ تعلیمی میں بنیادی سہولیات اور ضروریات کی فراہمی صوبائی حکومت کی بنیادی زمہ داری ہے جب کہ اس طرف توجہ نہیں دیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے ملازمین کو سیکٹرٹریٹ ملازمین کی طرح یوٹیلیٹی الائونس کی ادائیگی کی جائے اساتذہ رہنمائوں نے کہاکہ بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں میں ضلعی انتطامیہ اور غیرسرکاری اداروں کی بے جا مداخلت بند کی جائے ، ۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں