حنیف حسین کی والدہ آہوں اورسسکیو ں میں سپرد خاک

ماں اُولاد کیلئے عظیم ترین نعمت جس کا کوئی نعم البدل نہیں: سابق کپتان جاوید میانداد

جمعرات 21 مارچ 2024 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر انجینئر حاجی حنیف حسین کی والدہ محترمہ کو ان کے گوادر کے کوہ بن قبرستان میں آہوں اور سسکیو ں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحومہ جگر کی بیماری میں مبتلا تھیںجو کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج بھی رہیں ۔حاجی حنیف حسین کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد،سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شبیر احمد ، سابق ٹیسٹ کرکٹر منظور الہٰی ، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادرکے صدر میر ثناء اللہ،سیکرٹری عبداللہ اور خزانچی ریاض احمد،گوادرپریس کلب کے شریف ابراہیم صدر ،جنرل سیکرٹری اسماعیل عمر اورخزانچی شے حق بلوچ،سینئر صحافی سید وزیر علی قادری، پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر اقبال ہارپر، سیکرٹری جنرل محمد بابر ، سیکرٹری انفارمیشن محمد قیصر چوہان،سینئر صحافی اسحاق بلوچ نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر انجینئر حاجی حنیف حسین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ایک نیک سیرت خاتون تھیں ،اللہ تعالیٰ حاجی حنیف حسین کی والدہ محترمہ کی مغفرت فرمائے اور مرحومہ کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور مرحومہ کے لواحقین سمیت ہم سب کو اس صدمے کو ایک کڑی آزمائش کے طور پر قبول کر کے اللہ کے منشا پر صبر و شکر کی توفیق عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر زصادق محمد، شبیر احمد، منظور الہٰی سمیت صحافی اقبال ہارپر، سید وزیر علی قادری ، محمد قیصر چوہان کا مشترکہ طور پر کہنا تھا کہ ماں جیسی بلند ہستی اللہ کی قدرت کے کرشموں میں ایک انوکھا اور منفرد شاہکار ہے،ماں کی صحیح قدر و قیمت کا اندازہ تبھی ہوتا ہے جب وہ دُنیا کی آلائشوں سے پاک ہو کر ہم سے بہت دور خاموش اور سنسان بستی میں چلی جاتی ہے، اس عظیم نعمت کی قدر چھن جانے پر ہوتی ہے، یوں محسوس ہوتا ہے جیسے سب کچھ چھن گیا۔سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ ماں اُولاد کیلئے عظیم ترین نعمت ہے، جس کا پوری کائنات میں کو ئی بھی نعم البدل نہیں، ماں کا وجود اُولاد کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے سب سے بڑا انعامِ ہے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں