پنڈی بھٹیاں ۔ کاشتکار گندم کی کٹائی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، نثار احمد خان

بدھ 15 اپریل 2020 18:13

پنڈی بھٹیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2020ء) الخدمت فاؤنڈ یشن ضلع حافظ آباد کے نائب صدر نثار احمد خان یوسف زائی نے کاشتکاروں سے کہا ہے کاشتکار اور مزارع ملک وقوم کا سرمایہ ہیں ،اس مشکل وقت میں ان کی زندگیوں کا تحفظ کرنا انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکارکورونا وائرس سے بچنے کیلئے گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریںکاشتکار گندم کی کٹائی فصل کے پوری طرح پکنے پر شروع کریں اور اپنے منہ کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی اور گہائی کے ایام میں کھیتوں کے قریب پانی اور صابن کا انتظام رکھیں اور وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیں۔کٹائی کے دوران چھینک یا کھانسی آنے کی صورت میں منہ کو بازو سے ڈھا نپ لیں۔

(جاری ہے)

۔کاشتکاراپنے منہ،ناک اور آنکھوں کو ہاتھ سے چھونے سے پرہیز کریں۔ٹریکٹر ٹرالی پر ایک سے زیادہ لوگ سوار ہوں ۔تو آپس میں 3فٹ کا فاصلہ رکھیں کورونا وائرس کی وباء ہمارے ملک میں موجود ہے۔

کورونا وائرس کھانسنے،چھینکنے اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کے دوران ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہو جاتا ہے۔ کاشتکارکورونا وائرس سے محفوط رہنے کیلئے حفا ظتی اقدامات پر ہر ممکن عمل کریں ۔ جبکہ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے محکمہ زراعت اس موقع پر ان کو سینی ٹائزر ماسک گلوز سمیت دیگر ٖفراہم کرے ، تا کہ ان کو کورونا سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں