تاجروں اور اہلیان علاقہ کا 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجود چھپر پل تعمیر نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:17

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) تاجروں اور اہلیان علاقہ نے 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجود چھپر پل تعمیر نہ ہونے پر جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پل فوری تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تقریباً چھ ماہ قبل دریائے دوڑ پر بنائے گئے پل کا ایک حصہ گر گیا تھا جس کے نتیجہ میں دو جوان العمر بھائی جاں بحق ہو گئے تھے، مذکورہ پل تناول اور دوڑ پار کے 60 سے زائد دیہاتوں اور گائوں کو ملانے کا واحد ذریعہ تھا جس کے بعد پل کی تعمیر تاحال ممکن نہیں ہو سکی اور علاقہ مکین مختلف راستوں سے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

گذشتہ روز علاقہ دوڑ پار کے سینکڑوں مکینوں اور چھپر روڈ کے تاجروں نے پل کی عدم تعمیر کے خلاف جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ضلعی انتظامیہ و عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ پل کو فوری طور پر تعمیر کر کے دوڑ پار کے مکینوں کی سفری سہولیات کو آسان بنایا جائے، اگر انتظامیہ نے ان کے احتجاج کو مثبت انداز میں لیکر پل کی تعمیر کیلئے اقدامات نہ کئے تو آئندہ چند روز میں بھرپور انداز میں احتجاج کیا جائے گا اور پل کی تعمیر تک کسی صورت بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں