ْہاشم خان سواتی یونیورسٹی آف ہری پور میں انصاف سٹوڈنٹس فائونڈیشن کے صدارتی امیدوار نامزد

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:42

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) یونیورسٹی آف ہری پور میں انصاف سٹوڈنٹس فائونڈیشن کی صدارت کیلئے الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ پی ٹی آئی یوتھ کے اکثریتی ممبران نے ہاشم خان سواتی کے حق میں فیصلہ دے دیا، ہاشم خان سواتی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گئے۔ یونیورسٹی آف ہری پور میں انصاف سٹوڈنٹس فائونڈیشن کی صدارت کیلئے الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں صدارت کیلئے ہاشم خان سواتی، عاقب شاہ اور احمد سجاول مدمقابل ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے نوجوانوں کا کہنا ہے ہاشم خان سواتی پی ٹی آئی کے نظریاتی اور دیرینہ ساتھی ہیں، پی ٹی آئی کے نوجوان ہاشم خان سواتی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گئے، ہاشم خان سواتی نوجوانوں کے حقوق کا دفاع کریں گئے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں گئے۔ نوجوان نسل ہاشم خان سواتی کو سپورٹ کرے تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے، ہاشم خان سواتی نوجوانوں کی آواز ہیں اور پی ٹی آئی کے مخلص کارکنان میں سے ہیں، ہاشم خان سواتی کو نوجوانوں کی بھاری اکثریت سپورٹ کر رہی ہے اور ان کو کامیاب کروائیں گئے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں