جی ٹی روڈ دیدن کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس اور کار میں تصادم میں باپ بیٹا جاں بحق، خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی

اتوار 17 دسمبر 2017 13:53

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) جی ٹی روڈ دیدن کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ دیدن کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹیوٹا ہائی ایس نمبری ای 6602- اور کار نمبری آئی ڈی بی4810- آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں کار میں سوار مسکین ولد حاجی صادق اور اس کا بیٹا شاہد ولد مسکین سکنہ درویش محلہ درزیاں والا جاں بحق ہو گئے۔

سوار گل نسرین زوجہ پرویز شدید زخمی ہو گئی۔ ٹیوٹا ہائی ایس میں سوار گل آفرین زوجہ محمد اکرم، شمیم اختر زوجہ حسن دین ساکنان سریا بانڈی، حادی ولد افتخار سکنہ لدھا شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہری پور ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ تھانہ کوٹ نجیب الله میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں