تحریک انصاف نے صوبہ خیبر پختونخواہ کو تبدیل کر دیا ہے، یوسف ایوب خان

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

ْ ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے صوبہ خیبر پختونخوا کو تبدیل کر دیا ہے، عوام ملک کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارٹی کی رکنیت سازی کیلئے صدیق اکبر چوک میں لگائے گئے 2روزہ کیمپ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیرمملکت برائے خزانہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ 2 روزہ کیمپ صرف شہر کے لوگوں کیلئے لگایا گیا ہے، ضلع کی 180 ویلج کونسلوں میں اسی طرح کے کیمپ لگائے جائیں گے۔ تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس میں فیصلے مرکزی قیادت کی بجائے ممبران کی رائے سے ہوتے ہیں۔ آپ لوگ جو ممبر بنیں گے آگے چل کر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران کے چنائو کا فیصلہ بھی آپ نے موبائل میسج کے ذریعہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں