صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کو شفافیت کی اعلیٰ مثال بنایا جا رہا ہے، اکبر ایوب خان

پیر 24 ستمبر 2018 16:17

صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کو شفافیت کی اعلیٰ مثال بنایا جا رہا ہے، اکبر ایوب خان
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا کہ صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کو شفافیت کی اعلیٰ مثال بنایا جا رہا ہے، کسی کو بھی عوام کے خون پسینے پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے، پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی عمران خان کے وژن کی عکاسی ہے۔

(جاری ہے)

عمائدین علاقہ سے بات چیت کے دوران اکبر ایوب خان نے کہا بدقسمتی سے سابق ادوار میں صوبہ خیبر پختونخوا میں عوام کے حقوق پر سودا بازی کر کے محرومیوں میں دھکیلا گیا تھا، کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتی جب تک بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کا معیار زندگی بلند نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت اور تعلیم میں تبدیلی کے ثمرات عام عوام تک پہنچ چکے ہیں، ضلع ہری پور کی عوام بالخصوص پی کے 40 کی باشعور عوام نے ترقیاتی کاموں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے عوام دوست حکومت اور اپنے خادم کو بھاری اکثریت سے منتخب کر کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں