درویش کے مقام پر رکشہ برساتی نالہ میں گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے

منگل 23 اکتوبر 2018 00:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) درویش کے مقام پر رکشہ برساتی نالہ میں گرنے سے پانچ سالہ بچی جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شرو کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور سے کانگڑہ کالونی کی جانب جانے والا رکشہ درویش کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ کر برساتی نالہ میں جا گرا جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار پانچ سا لہ بچی مومنہ سکنہ سکندر پور جاں بحق ہو گئی جبکہ رکشہ میں سوار دیگر ایک خاتون اور بچہ سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ بعد ازاں تھانہ سٹی پولیس نے عبدالخالق سکنہ سکندر پور کی رپورٹ پر رکشہ ڈرائیور کے خلاف زیر دفعہ 279/320ppc مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں