وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی جانب سے دربند کیلئے 132KV کے گرڈ سٹیشن کی فراہمی تاریخی کارنامہ ہے، اہلیان درہ شنائیہ

جمعہ 16 نومبر 2018 12:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی جانب سے دربند کیلئے 132KV کے گرڈ سٹیشن کی فراہمی تاریخی کارنامہ ہے جسے اہل تناول ہمیشہ یاد رکھیں گے، دربند گرڈ کے قیام سے علاقہ تناول اور کالا ڈھاکہ کے لاکھوں عوام بجلی کی بہتر سہولت سے مستفید ہوں گے، وفاقی وزیر گرڈ کی تعمیر کو عملی جامع پہنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھا کر تناول کے عوام کو تحفہ پیش کریں۔

ان خیالات کا اظہار علاقہ تناول کی یونین کونسل درہ شنائیہ اور دربند کے رہائشی افراد سلیم خان، ناصر مشتاق، ثقلین شاہ اور راشد قیوم نے یہاں صحافیوں سے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دربند گرڈ سٹیشن کے قیام سے تناول اور کالا ڈھاکہ کے لاکھوں عوام کو ایک طویل عرصہ سے بجلی کی مشکلات کا سامنا تھا جو ختم ہو جائے گا، دربند گرڈ کا اعلان لائق تحسین ہے جس پر چیف آف تناول نوابزادہ صلاح الدین سعید تنولی، رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ فرید خان تنولی اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان دربند گرڈ کے قیام کو عملی شکل دینے کیلئے فی الفور منصوبہ کا افتتاح کریں تاکہ تناول قبائل میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں