ماڈل کورٹ نے تین کلو سے زائد چرس اور شراب کے مقدمہ میں ملزم کو عدم ثبوت پر بری کر دیا

جمعہ 21 جون 2019 23:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) ماڈل کورٹ کے جج خالد حسین نے تین کلو سے زائد چرس اور شراب کے مقدمہ میں ملزم کوعدم ثبوت پربری کر دیا، مقدمہ کی پیروی معروف قانون دان خورشید اظہر ایڈووکیٹ نے کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 27 جولائی 2013ء کو اس وقت کے ایس ایچ او سٹی عدالت خان نے ملزم راشد ولد محمد اسلم کو گرفتار کر کے مبینہ طور پر 330 گرام چرس اور25 لیٹر شراب برآمد کرنے کا مقدمہ درج کیا جس کا ٹرائل سیشن کورٹ اور بعد ازاں ماڈل کورٹ ہری پور میں ہوا جس کے دوران استغاثہ کی جانب سے پیش ہونے والے گواہ ملزم کے خلاف مقدمہ ثابت نہیں کر سکے جس کے باعث عدالت نے ملزم کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔ ملزم کی جانب سے مقدمہ کی پیروی سابق صدر بار خورشید اظہر ایڈووکیٹ نے کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں