خبیب کالج ہری پور میں ترکی کے وفد نے خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کیں

بدھ 20 نومبر 2019 20:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) خبیب کالج ہری پور میں آئے ترکی کے وفد نے خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کیں۔ تفصیلات کے مطابق خبیب سکول اینڈ کالج ہری پور میں آئے ترکی کے نے خبیب کالج کی انتظامیہ کی جانب سے چیئرمین ندیم احمد خان، میڈم راجہ سعدیہ ظفر، میڈم شکیلہ، علی شہزاد، ڈاکٹر ذقیم، زین الله خان و دیگر نے استقبال کیا جبکہ بچوں کی طرف سے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے خوبصورت ٹیبلو اور کھلیوں کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران ترکی سے آئے وفد نے خبیب سکول اینڈ کالج میں جاری شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودے بھی لگائے جبکہ اس موقع پر لگائی جانے والی گھریلو صنعت کاری کو فروغ دینے کیلئے نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں اٹک اور ایبٹ آباد کے دستکاروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر خبیب کالج میں زیر تعلیم بچوں کی مائوں میں 50 عدد سلائی مشینیں بھی تقسیم کی گئیں تاکہ وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر اپنا باعزت روزگار کما سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں