وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے کوآرڈینیٹر ساجد خان کا کانگڑہ گرڈ کا دورہ، متعلقہ افسران نے بریفنگ دی

جمعرات 4 مارچ 2021 00:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2021ء)وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے کوآرڈینیٹر ساجد خان نے اے ٹی اے کے صدر افتخار امین کے ہمراہ کانگڑہ گرڈ کا دورہ کیا جہاں متعلقہ افسران نے انہیں بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی خصوصی ہدایت پر ٹان فور فیڈر کی مقررہ وقت سے قبل تکمیل کے بعد ٹان فائیو فیڈر پر جاری کام آخری مراحل میں ہے جسے 7 مارچ کی بجائے 6 مارچ کو مکمل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کانگڑہ 132 کے وی اے گرڈ سٹیشن کے انچارج و متعلقہ کنسٹرکشن افسران نے ہری پور تاجر تنظیم کے صدر افتخار امین و دیگر عہدیداران کو گرڈ آمد پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں پینل روم کا وزٹ کرایا اور ٹان فور و فائیو کے پینلز کی تکمیل کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ اے ٹی اے ہری پور کے صدر افتخار امین و دیگر عہدیداران نے جاری میگا منصوبوں کا بھرپور انداز سے اعتراف کرتے ہوئے منصوبوں کو مزید تیزی سے پایہ تکمیل تک پہچانے کے احکامات پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی ملکی و ضلعی اعلی خدمات کو سراہا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں