وفاقی وزیر توانائی کی ہدایت پر واپڈا افسران کا نسیم ٹان سیکٹر بی کا دورہ، بجلی ڈیمانڈ کے حوالہ سے جائزہ لیا

جمعرات 25 مارچ 2021 13:29

وفاقی وزیر توانائی کی ہدایت پر واپڈا افسران کا نسیم ٹان سیکٹر بی کا دورہ، بجلی ڈیمانڈ کے حوالہ سے جائزہ لیا
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2021ء) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کی خصوصی ہدایت پر ان کے سیکرٹری نعیم خان نے واپڈا کے متعلقہ افسران کے ہمراہ نسیم ٹان سیکٹر بی کا دورہ کر کے بجلی ڈیمانڈ کے حوالہ سے جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مقامی لوگوں کو وفاقی وزیر کی جانب سے بجلی سکیم کی منظوری و فوری تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔ تیمور خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ اس قبل بھی نسیم ٹان کو وفاقی وزیر عمرایوب خان کی جانب سے سوئی گیس فراہم کی گئی۔ محمدسلیم، قاری طارق، عرفان ناصر، حاجی گل محمد اور فرقان احمد سمیت دیگر افراد نے اس موقع پر دعائے خیر کی اور بجلی سکیم کی منظوری پر عوامی قائد عمر ایوب خان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں