وفاقی وزیر عمر ایوب کے سیکرٹری نعیم خان کا کانگڑہ گاؤں کا دورہ، سوئی گیس فراہمی سمیت بجلی سکیم میں مزید بہتری کا جائزہ لیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:51

وفاقی وزیر عمر ایوب کے سیکرٹری نعیم خان کا کانگڑہ گاؤں کا دورہ، سوئی گیس فراہمی سمیت بجلی سکیم میں مزید بہتری کا جائزہ لیا
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان کی خصوصی ہدایت پر ان کے سیکرٹری نعیم خان نے کانگڑہ گاؤں کا دورہ کر کے منتشر آبادی میں سوئی گیس فراہمی سمیت بجلی سکیم میں مزید بہتری کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اشرف خان، آصف یوسف خان، عبدالخالق، فضل رحیم اور مظہر شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے گیس و بجلی سکیم کی منظوری و جلد تکمیل کے احکامات پر عوامی قائد عمر ایوب خان کا شکریہ ادا کیا۔

سیکرٹری نعیم خان کانگڑہ گاؤں کے لوگوں کو یقین دلایا کہ علاقہ میں سوئی گیس اور بجلی کے بنیادی مسائل جلد حل کر دیئے جائیں گے، عنقریب علاقہ کے ان دیگر مسائل پر بھی کام شروع کر دیا جائے گا، عمر ایوب خان خود ذاتی طور پر کانگڑہ گاؤں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں