دھنیاں گائوں کا رہائشی 55 سالہ شخص گھاس کاٹتے ہوئے پہاڑی سے گر کر جاں بحق

منگل 23 اکتوبر 2018 13:43

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) خانپور کے پہاڑی علاقہ دھنیاں گائوں کا رہائشی 55 سالہ شخص گھاس کاٹتے ہوئے پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور کی تحصیل خانپور کے پہاڑی علاقہ دھنیاں گائوں کا رہائشی منور زمان نامی شخص جنگل میں اونچی پہاڑی پر گھاس کاٹتے ہوئے گر کر سینکڑوں فٹ نیچے کھائی میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی تاہم بدقسمت شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ متوفی واپڈا ملازم اختر زمان کا بھائی تھا۔ متوفی کو بعد ازاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں