صحافی اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھائیں، ڈاکٹر مہیمن

بدھ 19 دسمبر 2018 13:36

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) صحافی اسلامی تعلیمات کے مطابق صحافتی ذمہ داریوں کا ادراک حاصل کریں اور اسلامی تعلیمات کے مطابق صحافتی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہوں، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ صحافی برادری بڑی محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ صحافی نہ صرف اسلام کے صحافتی اصولوں سے آگاہ ہوں بلکہ دور جدید کے تقاضوں سے بھی خود کو ہم آہنگ کریں۔

ان خیالات کا اظہار شعبہ علوم اسلامیہ کے صدر اور سپیکم سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مہیمن نے یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے زیراہتمام صحافیوں کیلئے تربیتی ورکشاپوں کے سلسلہ کی تیسری ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں صحا فتی تنظیمو ں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکت کرنے والے نمائندوں کا تعلق ضلع ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سے تھا جبکہ ورکشاپ کا عنوان ’’صحافت کے اسلامی اصول اور ذمہ دار صحافی کا کردار‘‘ تھا۔

ورکشاپ کے مقرر ڈاکٹر مہیمن نے کہا کہ صحافیوں کو صحافت سے متعلق اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانے کی غرض سے اس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے، امید ہے کہ اس ورکشاپ کی مدد سے صحافی عوام الناس کی بہتر خدمت کرنے کی قابل ہوں گے اور ان کے طرز عمل میں مثبت تبدیلی اور ان کی قائدانہ صلاحیتوںمیں اضافہ بھی ہو گا۔ ڈاکٹر مہیمن نے مزید کہا کہ وہ تمام اخبارات اور میڈیا ہائوسز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلہ کو آگے بڑھانے میں ان کا ساتھ دیں۔ ورکشاپ کے شرکاء نے اس کوشش کو بہت سراہا اور اسے اپنے لئے بہت مفید قرار دیا۔ آخر میں ڈاکٹر مہیمن نے شرکا ء میں اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں