ہری پور میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

بدھ 19 دسمبر 2018 13:36

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد صابر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ کی ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے شوکت الرحمن کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک کلو 690 گرام چرس، جنید سلیم ولد سکنہ پانڈک کو گرفتار کر کے قبضہ سے 450 گرام چرس اور نعیم اکرم کو گرفتار کر کے قبضہ سے 495 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ہری پور میں مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں