مطالبات کی منظوری کیلئے پٹواریوں کی دفاتر کو تالہ بندی اور مکمل ہڑتال، (کل) صوبائی اسمبلی کے سامنے مظاہرہ ہو گا

پیر 16 اپریل 2018 21:18

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) مطالبات کی منظوری کیلئے پٹواریوں کی دفاتر کو تالہ بندی اور مکمل ہڑتال، (کل) منگل کو پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی قائدین کی ہدایت پر ضلع ہری پور کے پٹوایوں نے مطالبات کی منظوری کیلئے دفاتر کی تالہ بندی اور مکمل ہڑتال کی جبکہ ضلع بھر کے پٹواری ضلعی صدر خانزادہ خان جدون کی ہدایت پر تحصیل آفس ہری پور میں جمع ہوئے اور مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کیا۔

انجمن پٹواریان و قانون گوئیان ضلع ہری پور کے صدر خانزادہ خان جدون نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت پٹواریوں سے امتیازی سلوک کر رہی ہیں، آج بھی پٹواریوں کو صرف پانچ روپے ماہا نہ سٹیشنر ی الائونس مل رہا ہے جو انگریز دور میں ملا کرتا تھا جبکہ پٹواری قومی خزانہ کو ماہانہ کروڑو ں روپے ٹیکسوں کی مد میں فائدہ پہنچا رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے آج بھی انہیں ان کے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے ٹرخایا جا رہا ہے لیکن اب پٹواری کسی صورت بھی اپنے مطالبات سے نہیں ہٹیں گے اور نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک مکمل تالہ بندی رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہزارہ بھر کے پٹواری آج اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے صوبہ کے دیگر اضلاع کے پٹواریوں کے ہمراہ صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں