ہری پور کے صحافی سہیل خان کے قتل کے خلاف ایبٹ آ باد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:27

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ہری پور کے صحافی سہیل خان کے قتل کے خلاف ایبٹ آ باد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر سردار نوید عالم اور جنرل سیکرٹری ثاقب خان نے کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے صحافی رہنمائوں نے کہا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے، حق و سچ کا ساتھ دینے کی پاداش میں سرعام صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے، حق وسچ کے علمبردار صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

صحافی رہنمائوں نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ہری پور سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی سہیل خان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، اگر سہیل خان کی قاتل گرفتار نہ ہوئے تو صحافتی تنظیمیں ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں