صو با ئی وزیر موا صلا ت اکبر ایو ب خان کا خیبر پختونخوا ہا ئی وے اتھا رٹی حکا م کے ہمر اہ زیر تعمیر25کلو میٹربا ئی پا س روڈ کا تفصیلی دورہ

صوبائی وزیر کی متعلقہ حکام کوزیرتعمیر سڑک مقررہ وقت کے اندر مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھولنے کی ہدایت

منگل 20 نومبر 2018 18:59

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلا ت و تعمیرات اکبر ایوب خان نے ہر ی پور بائی پا س روڈ منصوبہ ہر صورت مقررہ وقت تک مکمل کر نے کا حکم دیتے ہو ئے یقین دلایا ہے کہ اس منصوبہ کے لئے فنڈز کی کمی کا سا منا نہیں کر نا پڑے گا۔انہو ں نے دریا ئے دوڑ پر با ئی پا س روڈ کے نئے پل کو بھی ٹریفک کے لئے کھول دیا جس سے چھپر روڈ کے پرانے پل کے منہدم ہو نے سے پیدا ہو نے والی ٹریفک مشکلا ت ختم ہو گئی ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطا بق صو با ئی وزیر موا صلا ت اکبر ایو ب خان نے خیبر پختونخوا ہا ئی وے اتھا رٹی کے متعلقہ حکا م کے ہمر اہ زیر تعمیر25کلو میٹربا ئی پا س روڈ کا تفصیلی دورہ کرتے ہو ئے کے پی ایچ اے کی بر یفنگ کی صدارت کی اور اس منصوبے پر کا م کی رفتار اور اس میں حا ئل مشکلا ت کے علا وہ مکمل شدہ کام کے معیا ر کا جا ئزہ لیتے ہو ئے محکمہ کو حکم دیا کہ وہ منصوبہ کے تحت زیر تعمیر سڑک کو ہر صورت میں مقررہ وقت کے اندر مکمل کر کے ٹریفک کے لئے کھو لنے کے اقداما ت کرے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ با ئی پا س روڈ اس وقت ہر ی پور کے عوام کی سب سے بڑی ضرورت ہے جس کی تکمیل سے نہ صرف جی ٹی روڈ پر ٹریفک جا م کے مسا ئل حل ہو ں گے بلکہ جنو بی اور شما لی با ئی پا س روڈ کے دونوں جا نب 22سے زائد دیہا ت سڑک کی سہو لت سے براہ راست منسلک ہو جا ئیں گے ۔اکبر ایو ب خان نے کہا کہ با ئی پا س روڈ کو سہو لیات کے اعتبا ر سے مو ٹر وے کے معیا رکے برابر تعمیر کرنے کی کو شش میں اس کی تکمیل میں تا خیر ہو رہی ہے لیکن بلا وجہ اور غیر معمولی تا خیر کسی صورت نہیں ہو نی چا ہیے ۔

صوبا ئی حکو مت نے چار ارب 68کر وڑ 62لا کھ روپے کی لا گت سے اس زیر تعمیر منصوبہ کے لئے تما م مالی وسا ئل بھی مہیا کر رکھے ہیں۔کے پی ایچ اے کے ڈا ئریکٹر منیر خان نے صو با ئی وزیر مو اصلا ت کو ہری پو ر با ئی پاس روڈ منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ با ئی پا س روڈ میں تین بڑے پل 14انڈر پا س اور تین اوور ہیڈ پل بھی شامل ہیں ۔ مجمو عی طور پر منصوبے کا 51 فیصد کا م مکمل کر لیا گیا ہے اور بجلی کا کام بھی زیر تکمیل ہے ۔اکبر ایو ب خان نے اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ خان پور،حطار اور جی ٹی روڈ کے علا وہ با ئی پا س کے راستے میں آ نے والی تمام پرانی رابطہ سڑ کو ں کو بھی با ئی پا س روڈ سے منسلک کر نے کے اقداما ت کرے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں