خانپور پولیس کا کریک ڈاؤن، چار قما ر باز ،منشیا ت فروش اور اشتہار ی ملز م گرفتار

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:36

ہری پور۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) خا نپور پو لیس نے جرا ئم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈا ئو ن کے دوران چار قمار باز ،منشیا ت فروش اور اشتہار ی ملز م گرفتارکیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاری، قمار بازوں، کرایہ داران کے خلاف کاروائیو ں کے دورا ن ڈی ایس پی خانپور کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خانپور منیر خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائیاںکر تے ہو ئے قماربازی میں مصر وف ملز ما ن مختیار احمد، غلام حیدراور غلام محمود سکنہ جولیاں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم مبلغ 5 ہزار روپے، 1 جوڑی تاش اور 3 موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے طاہر محمود ولد قمر زمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمدکر لی ۔اسی طر ح مقدمہ علت 164/18 جرم 15AA/399/400/401 میں مطلوب ملزم محمد اخلاق ولد محمد داود کو بھی گرفتارکر لیا گیا۔ ایس ایچ او خانپورکا کہنا تھاکہ جرائم ہیشہ افراد سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور علاقہ تھانہ خانپور کو جرائم سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں