کھلابٹ کے گورنمنٹ گرلز سکول محلہ کھبل میں داخلہ مہم 2019ء کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام

جمعرات 25 اپریل 2019 00:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) کھلابٹ کے گورنمنٹ گرلز سکول محلہ کھبل میں داخلہ مہم 2019ء کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز سکول محلہ کھبل کھلابٹ ہری پور میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اے ڈی او شائستہ بی بی، ایس ڈی او ثریا تاج نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں 400 سے زائد بچوں نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف پروگرام، خاکے، ملی نغمے پیش کئے جبکہ پی ٹی سی ممبران نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کی صلاحیتوں کی داد دی۔

اے ڈی او شائستہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سرکاری سکول کسی بھی پرائیویٹ سکول سے پیچھے نہیں ہیں، تعلیم کا معیار پہلے سے بہت ہی بہتر ہو چکا ہے، اساتذہ کی محنت اور لگن نے سرکاری سکول کی تعلیم کو وہ معیار دیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی اسی لئے اب غریب عوام کے علاوہ امیر گھرانوں کے لوگ بھی سرکاری سکولوں کو ترجیحی دے رہے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر بچوں میںانعامات اور نئے داخل ہونے والے طلباء میں سکو ل بیگ، کتابیں اور یونیفام تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں