بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی، اکبر ایوب خان

جمعہ 24 مئی 2019 22:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی، ویلج و نیبرہڈ کونسلوں کے ناظمین بلدیاتی نظام کی بنیادی اکائی ہیں۔ وہ جمعہ کو ویلج اینڈ نیبرہڈ کونسلز ضلع ہری پور کے صدر ملک فیصل اقبال سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ملک فیصل اقبال خان نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ 63 فیصد بجٹ خرچ کرنے کے باوجود بھی محکمہ لوکل گورنمنٹ نے ضلع ہری پور کی ویلج کونسلز اور نیبرہڈ کونسلز کے بجٹ کی اگلی اقساط روک رکھی ہیں جس کے باعث ترقیاتی عمل التواء کا شکار ہے جس پر صوبائی وزیر اکبر ایوب خان نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے انہیں ہر ی پور کی ویلج اور نیبرہڈ کونسلز کی باقی مانندہ اقساط جاری کرنے کا حکم دیا جس پر ملک فیصل اقبال خان اور ان کے ساتھ آئے ہوئے وفد نے صوبائی وزیر کا شکریہ اد اکیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں