دور افتادہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ضلع ناظم ہری پور

پیر 24 جون 2019 22:58

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ضلع ناظم ہری پور اختر نواز خان نے کہا ہے کہ ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، پہاڑی علاقوں میں صحت، تعلیم اور صاف پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ضلعی حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ وہ گذشتہ روز یونین کونسل ناڑہ امازئی کے دورہ کے موقع پر عمائدین علاقہ سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے۔

ضلع ناظم اختر نواز خان نے قبل ازیں ممبر ضلع کونسل یو سی ناڑہ امائی جلال خان کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ قبل ازیں انہوں نے گرلز بوائز، پرائمری و مڈل سکولوں، پولیس تھانہ اور بی ایچ کا دورہ کیا اور وہاں موجود سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور ان سے مسائل بارے تفصیلی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمائدین علاقہ نے ضلع ناظم کو یونین کونسل ناڑہ امازئی میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

ضلع ناظم اختر نواز خان نے معززین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، ضلعی حکومت کے حوالہ سے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، کم وقت میں ضلع کی عوام کو ہر ممکن ریلیف پہننچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں