محکمہ امداد باہمی کی کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران اور مقامی سٹاف کے لیے 3 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

جمعرات 21 نومبر 2019 15:26

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) صوبائی حکومت کی ہدایت پر کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران اور مقامی سٹاف کیلئے منعقدہ محکمہ امداد باہمی کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں جاری کوآپریٹو سوسائٹیز اور مقامی سٹاف کیلئے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ٹریننگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں کوآپریٹو سوسائٹی کے افسران نے مقامی کالج ہری پور میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ورکشاپ میں محکمہ امداد باہمی کے افسران سید زوہیب علی شاہ اور انسٹرکٹر شوکت غفار نے خصوصی طور پر جبکہ مقامی آفیسر اسرار خان، مظہرالحق، انسپکٹر راجہ گل رحمن کے علاوہ ضلع بھر میں رجسٹرڈ کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران نے شرکت کی، ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں تربیتی اسناد تقسیم کی گئیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں