ڈپٹی کمشنر ہری پور نے خانپور جبری فارسٹ آفس میں شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

جمعرات 27 فروری 2020 23:58

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) خانپور جبری فارسٹ آفس میں شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے جبری فارسٹ ریسٹ ہائوس میں پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سید رضوان شاہ، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل خانپور ڈاکٹر عادل ایوب اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنرہری پور کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے لوگوں میں مفت پودے بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں