ایبٹ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید24افرادکروناوائر س کاشکارہوگئے

منگل 11 مئی 2021 21:28

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2021ء) چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید24افرادکروناوائر س کاشکارہوگئے،ایکٹوکیسزکی تعداد143ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پورمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید24 افرادکروناوائرس کے مرض کاشکارہوگئے جن کے ٹیسٹ رزلٹ پازیٹوآئے ہیں جسکے بعدکروناکے ایکٹوکیسزکی تعداد143ہوگئی ہے ڈاکٹرایسوسی ایشن ضلع ہری پورکے صدرڈاکٹرحسنین رضاترابی کاکہناہے کہ ضلع ہری پورمیں کروناوائرس کی شرح 3.36فیصدہے،عوام کروناوائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیرپرعمل کریں اورماسک کااستعمال کرتے ہوئے گھروں سے غیرضروری طورپرباہرنہ نکلیں،رش والی جگہوں پرنہ جائیں اورہاتھوں کوبارباردھوئیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں