ہری پور،اہل امیدوراوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔ڈی ایس پی ٹریفک

بدھ 29 مارچ 2023 17:44

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) ڈی ایس پی ٹریفک ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی نے نئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں سے ٹیسٹ لیا۔ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

(جاری ہے)

امیدواروں سے سفر کی دعا اور دیگر روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق بھی ٹیسٹ لیا گیا۔ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اہل امیدوراوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔ٹریفک قوانین کی لاعلمی کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈرائیونگ ٹیسٹ کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں کو اس امتحان سے گزر کر ہی ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں