ڈی پی او ہری پور کا رات گئے اچانک تھانہ کھلابٹ کا دورہ

جمعہ 29 مارچ 2024 14:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈی پی او ہری پور کا رات گئے اچانک تھانہ کھلابٹ کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے تھانہ کا روزنامچہ ،ریکارڈ ،حوالات اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق اور رویہ سے پیش آئیں اور ان کی کمپلین پر بروقت قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں ۔

ڈی پی او ہری پور تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (پی ایس پی ) نے رات گئے اچانک تھانہ کھلابٹ کا وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کا ریکارڈ روزنامچہ ،حوالات اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے تھانہ کی حدود اور کرائم سے متعلق ڈی پی او ہری پور کو آگاہ کیا۔ڈی پی او ہری پور نے افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حدود تھانہ میں جرائم کے انسداد کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ۔

جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔گشتوں ،سنیپ چیکنگ کے عمل کو مذید بہتر بنائیں۔تھانہ کے ریکارڈ اور صفائی ستھرائی کو منٹین رکھیں ۔عوام الناس کے ساتھ اچھے اخلاق اور رویہ سے پیش آئیں اور انکی کمپلین پر بروقت قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں