غازی پولیس کا دیگر سکیورٹی فورسز کے ہمراہ فارنرز پراجیکٹ میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز کا انعقاد

اتوار 28 اپریل 2024 19:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر کے احکامات کی روشنی میں غازی پولیس نے دیگر سکیورٹی فورسز کے ہمراہ فارنرز پراجیکٹ میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ہری پور پولیس کے مطابق موک ایکسرسائز میں ڈی ایس پی غازی راجہ محمد بشیر، ڈی ایس پی (ایس ایس یو) محمد طاہر قریشی، فرنٹیئر کور کے افسران و جوان، واپڈا سکیورٹی اہلکاروں اور سی ٹی ڈی سٹاف، بم ڈسپوزبل سٹاف اور ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ نے شرکت کی۔موک ایکسر سائز کا مقصد فارنرز پراجیکٹ پر کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر بروقت کارروائی کرنا اور فارنرز کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں