ڈی پی او ہری پور کا تربیلا ڈیم میں جاری فارنرز پراجیکٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے دورہ

اتوار 28 اپریل 2024 18:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈی پی او ہری پور کا تربیلہ ڈیم میں جاری فارنرز پراجیکٹ کی سکیورٹی چیکنگ کے حوالے سے تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ کا دورہ، فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیعات میں شامل ہے۔ڈی پی او ہری پور تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP) نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر غازی میں جاری (فارنرز پراجیکٹ) تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تربیلہ ڈیم سکیورٹی حکام اور ڈی ایس پی سرکل غازی راجہ محمد بشیر بھی ہمراہ تھے ۔ جبکہ سیکیورٹی ایڈوائزر سیکورٹی واپڈا تربیلا کرنل ریٹائرڈ طاہر محمد راجا بھی موجود تھے ۔ڈی پی او ہری پور نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیعات میں شامل ہے ۔فارنرز کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو الرٹ اور چوکس رہنے کے ساتھ ساتھ احفاظتی تدبیر سے متعلق بھی ہدایات دیں ۔ \378

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں