تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

پیر 13 مئی 2024 15:11

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP) کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی صداقت نثار کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث عمران ولد خان افسر سکنہ محلہ ٹھیکداراں تلوکر کو گرفتار کرکے 02 کلو 330 گرام چرس اور عمر شھزاد ولد محمد زرین سکنہ ڈھیری سکندر پور کو گرفتار کرکے قبضہ سے 01 کلو 500 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔\378

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں