وفاقی حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، سرانجام خان

بدھ 22 فروری 2017 18:39

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹر ی سرانجام خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، محنت کشوں کے مسائل کا حل ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ پر کام کرنے والی غیر ملکی فرم محنت کشوں کو مراعات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے غازی میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی جنرل سیکرٹری سرانجام خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت محنت کش طبقہ کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، محنت کشوں کے حقوق کٰلئے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں، محنت کش اس ملک کا متوسط طبقہ ہے جن کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کریں گے جبکہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ کی تعمیراتی فرم لیبر قوانین کی پاسداری کرے اور جو مطالبات سی بی اے یونین کے ساتھ طے پائے گئے ہیں ان کو پورا کیا جائے تا کہ منصوبہ کی جلد سے جلد تکمیل ہو اور کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ آئیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں