ہرنائی میں تاریخی قدیمی درخت زیتوں اور دیگر قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی‘ جنگلات کے غیرقانونی کٹائی کا نوٹس لے لیا ہے، حاجی بشیر ترین

بدھ 12 ستمبر 2018 15:03

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2018ء) ترین قومی مومنٹ کے رہنمائوں حاجی بشیر ترین ، نصراللہ ترین، مجاہد جاوید خان ترین علائوالدین ترین ، ذاکر ترین ، عبدالراحمن ترین ودیگر نے مشترکہ بیان میں چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان صوبائی وزیر جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ہرنائی میں جنگلات کا نوٹس لیا جائے انہوں نے کہاکہ ہرنائی میں تاریخی قدیمی درخت زیتوں اور دیگر قیمتی درختوں کی بے دریغ کھٹائی کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہاکہ جنگلات کے آفیسراز خصوصاًً وام تنگی جنگل پر تعینات جنگلات عملہ ملوث ہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی کے جنگلات کے کھٹائی کو روکنے کیلئے اقدامات کرکے ملوث عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور انہیں ہرنائی سے فارغ کیا جائے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے ضلع ہرنائی میں جنگلات کے غیرقانونی کھٹائی کا نوٹس لے لیا ہے جسکا ہم خیر مقدم کرتے ہے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر حبیب الراحمن جاموٹ نے ضلع ہرنائی میں سرکاری اداروں کی فعالی کیلئے جو اقدامات کئے گئے وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر حبیب الراحمن جاموٹ نے ہرنائی میں جنگلات کی کھٹائی ، محکمہ تعلیم ، صحت، امن وامان ، منشیات کے خاتمے سمیت دیگر اہم اقدامات کئے گئے ہے جن پر ضلع کے عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں