اولین ترجیح حلقے کے عوام کے اجتماعی مسائل کاحل ہے،حاجی نورمحمد خان دمڑ

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:05

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کی ترقی کیلئے اربوں روپے ترقیاتی منصوبے منظورکرائے ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حلقے میں شامل دونوں ہرنائی و زیارت اضلاع کے 4 تحصیلوں میں تقریباًً 5 ارب روپے ترقیاتی منصوبے صوبائی پی ایس ڈی پی میں شامل ہے جس میں ایک ارب روپے تحصیل سنجاوی کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہے تحصیل سنجاوی پر ماضی کے منتخب نمائندوں نے کوئی توجہ نہیں دیا گیا ہے سنجاوی لورالائی روڈ ، سنجاوی بائی پاس ، سنجاوی واٹر سپلائی کیلئے بجلی کی الگ فیڈر کی منظوری ، سنجاوی میں گریڈ اسٹیشن کی منظوری ،سنجاوی زیارت کے درمیان روڈ ، سنجاوی کو مونسپل کمیٹی کادرجہ دینے کے بعد مونسپل کمیٹی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سنجاوی کیلئے 3 نئے اور جدید سہولتوں سے آراستہ ایمبولنسز کی منظوری ، ہسپتال کیلئے دوائی کا علیحدہ بجٹ کی منظوری کے علاوہ مختلف ترقیاتی منصوبے شامل ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہماری اولین ترجیحی حلقے کے عوام کی اجتماعی مسائل کاحل ہے جس کیلئے دن رات کوشاں ہوں۔انہوں نے کہا کہ حلقے میں شامل تمام علاقوں کے عوام کی بلاتعصب رنگ نسل زبان خدمت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں تعلیم ، صحت، پینے کی صاف پانی ، روڈ ، بجلی ، روزگار سمیت عوام کے اجتماعی مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے بھرپوراقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے کی پسماندگی کے ذمہ دار قوم پرست و مذہب پرست جماعتیں ہے جنہوں نے کئی دیہائیوں حکومتیں کرنے کے بائوجود بھی صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ دینے کے بجائے اپنے کاروبارکو وسیع کرنے ، بینک بیلنس بڑھانے پر توجہ دیا جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا تھا لیکن موجودہ حکومت نے ایک سالہ مختصر مدت میں صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر بھرپورتوجہ دیکر عوامی مسائل میں کافی حدکمی ہوئی ہے اور صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں