ہرنائی ۔صوبائی حکومت کھیلوں کی ترقی اور ترویج کے لئے مؤثر اقدامات کررہی ہے، حاجی نورمحمد خان دمڑ

منگل 22 اکتوبر 2019 15:50

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی ترقی اور ترویج کے لئے مؤثر اقدامات کررہی ہے، رواں مالی سال کے بجٹ میں شعبہ کھیل کی ترقی کے لئے صوبے کی تاریخ کے سب سے زیادہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں، حکومتی سرپرستی میں صوبے کے نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنجاوی کلی پوئی سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر شائقین و کھیلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی عبدالمجید سرپرہ، سابق ناظم مومن شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیاصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، انہیں موقع دینے کی ضرورت ہے، ماضی میں اس پر توجہ نہیں دیا گیا لیکن موجودہ حکومت صوبے کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بھرپور موقع فراہم کررہے ہیں تاکہ صوبے کے نوجوان اپنے کھیل کا بھرپور مظاہرہ کرسکے صوبائی حکومت اور محکمہ کھیل صوبے کے کھلاڑیوں کو دیگر صوبوں کے کھلاڑیوں کے برابر لانے کیلئے بھرپور اقدامات کرہی ہے،اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں