تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس سے بچائو کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہے ۔ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی

بدھ 16 ستمبر 2020 16:46

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کی روک تھام اور طلباء و طالبات کو محفوظ بنانے کیلئے ضلعی سطح پر ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم صحت کے ملکر تمام تر حفاظتی اقدامات کئے گئے ہے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں سرکاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے سکولوں میں جراثم کش سپرے کئے گئے ہے طلباء و اساتذہ کو ماسک کااستعمال لازمی قرار دیاگیا ہے کسی بھی سکول میں سرکاری ایس او پیز عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے کہاکہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے قوائد وضوابط کو اپنائیں اور کروانا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ایس او پیز SOPs و حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت کے دیئے ہوئے احتیاطتی تدابیر پر عمل درآمد کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے انہوں نے سرکاری و نجی سکولوں میں ایس او پیزز سے متعلق محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے افسران کو اس سلسلے میں سختی عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیانہوں نے کہاکہ کروانا وائرس کے باعث تعطل کے شکارتدریسی عمل کی دوبارہ بحال ہوچکا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اسکولوں میں طلبہ یا اساتذہ کسی کو بھی کروانا کے علامت یا سانس کا مسئلہ درپیش ہو تو ایسے فرد کو فوری طور پر الگ کر دیا جائے سکول کے اندر جہاں بھی فاصلہ چھ فٹ سے کم ہو ایسی کسی بھی اجتماع میں ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے یہ شرط اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے ہو گی۔

(جاری ہے)

بچوں کو اس بات کی خاص تربیت دی جائے کو وہ چھینیک ماسک یا آستین کے پیچھے لیں اسی طرح سکول پابند ہوں گے کہ وہ سکولوں میں فیس ماسک وافر تعداد میں رکھیں ایک فرد سے دوسرے فرد کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اساتذہ بھی تعلیم دیتے ہوئے مناسب سماجی فاصلہ اختیار کریںکروانا وائرس سے محفوظ رکھنے اور اسکولوں میں ایس او پیزز پر عملدرآمد کے لیے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہیں

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں