کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں ناقص ،غیرمعیاری میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ

بدھ 16 ستمبر 2020 16:46

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ,واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں ناقص اور غیرمعیاری میٹریل کے استعمال اور پی سی ون کے مطابق عدم تعمیر کی اجازت نہیں دینگے سروتی حفاظتی بند میں ناقص اور غیرمعیاری میٹریل کے استعمال کے خلاف سیلاب سے متاثر افراد اور سول سوسائٹی کے احتجاج کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ایرگیئشن کو فوری طورپر غیرمعیاری ،ناقص میٹریل سے تعمیر کیا جانے والے حفاظتی بند کے کام کو مسمار کرنے کی ہدایت جاری کردیاگیا ہے محکمہ ایرگیئشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ناقص میٹریل سے تعمیر ہونے والے سروتی حفاظتی بند کا مذکورہ حصہ کو ایکسویٹر/ بھاری مشینری کے زریعے مسمار بھی کردیاگیا ہے سروتی حفاظتی بند کے نیچے ایک بہت بڑی رہائشی آبادی ، ہرنائی بازار اور لاکھوں ایکڑزرعی زمینیں ہے عوام کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے دن رات جدوجہد کرکے سروتی حفاظتی بند کیلئے ایمرجنسی میں وزیراعلیٰ میرجام کمال خان سے فنڈز منظور کرایا ہے عوام کو سیلاب کے رحم کرم پر نہیں بلکے عوام کی جان ومال کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے پہلے ہی کئی بار سروتی حفاظتی بند میں ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث ٹوٹ چکا ہے اور سیلاب نے عوام کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچایا تھا سروتی بند کی تعمیر پی سی ون کے مطابق معیاری میٹریل سے تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ ایرگیئشن کے ایکسین ، ایس ڈی او ودیگر ٹیکنکل سٹاف کو تعمیراتی کام کی کھڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ اطلاع ملنے پر پارٹی عہدیداروں اور محکمہ ایرگیئشن کے ذمہ دار آفیسران کو سروتی حفاظتی بند میں ناقص میٹریل کو روکنے اور پی سی ون کے مطابق عدم تعمیر کرنے والا تعمیر کام کو فوری طورپر مسمار کرنے کی ہدایت کی محکمہ ایرگیشن نے ناقص میٹریل سے تعمیرہونے والے حصہ سروتی حفاظتی بند کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کردیاگیا اس موقع پر پارٹی کارکن اور سیلاب کے زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کثیرتعداد میں موجود تھا صوبائی وزیر نے کہاکہ سروتی حفاظتی بند سمیت کسی بھی ترقیاتی منصوبے کے معیارپرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرونگاسروتی حفاظتی بند کی تعمیر میں ناقص میٹریل کااستعمال کا مطلب ہرنائی کی نصب آبادی کو سیلاب کی رحم کرم پرچھوڑنے کی مترادف ہے سروتی بند کی تعمیر کو پی سی ون کے مطابق معیاری میٹریل سے تعمیرکو یقینی بنائے گے سروتی حفاظتی بند میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے گے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کا فنڈز عوام کی امانت ہے جس میں نہ خود خیانت کرینگے نہ ہی کسی کو خیانت کرنے دینگے انہوں نے کہاکہ ماضی میں تو سروتی بند ایک کاروبار بناہوا تھا لیکن ہمارے دور میں ایسا نہیں ہوگا جو فنڈز اور پی سی ون منظورہوا اسی کے مطابق سروتی حفاظتی بندکاکام ہوگا صوبائی وزیر نے کہاکہ عوام کے جائز شکایات کا بروقت ازلہ کرنا میرااولین ترجیحی ہے دریں بی اے پی کے جنرل سیکرٹری شیرباز ترین نے مقامی صحافیوں کو بتایاکہ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے ہدایت پر پارٹی عہدیداروں اور محکمہ ایرگیئشن کے انجینئرز اور سیلاب کے زدمیں آنے والے علاقوں کے لوگوں کی موجودگی میں سروتی حفاظتی بند میں جہاں جہاں ناقص میٹریل کااستعمال کیاگیا تھا انہیں بھاری مشینری کے زریعے محکمہ ایرگیئشن کے آفیسران نے مسمار کردیا ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر نے پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جہاں جہاں ترقیاتی منصوبے جاری ہے انکی کھڑی نگرانی کرے غیرمعیاری اور ناقص میٹریل استعمال کی صورت میں متعلقہ محکمے اور مجھے اطلاع کرے ہم فوری ایکشن لے گے ہرنائی کے عوامی وسماجی حلقوں نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی جانب سے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں