ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ 17 ستمبر 2021 16:24

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ شاہرگ کے قریب ٹرک اور موٹرسائیکل میں آمنے سامنے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

لاش اور زخمی کو رورل ہیلتھ سنٹرشاہرگ منتقل کردیا گیا جا ں بحق ہونے والے بیس سالہ نوجوان محمد اکبر ولد عمرزادہ کے پی سوات سے تعلق بتایا جاتا ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا جس کی لاش کو انکے آبائی گائوں روانہ کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں