بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام ضلع ہرنائی سمیت دیگر اضلاع میں تعیناتیاں میرٹ پر ہونگی ، لیلیٰ ترین

کسی بھی اضلاع میں میرٹ کے بر خلاف تعیناتیوں کی اجازت نہیں ہوگی ، رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

منگل 6 نومبر 2018 21:13

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) بلوچستان عوامی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین نے کہاکہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام ضلع ہرنائی سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں خالی آسامیوں پر تعیناتیاں میرٹ پر ہونگی کسی بھی اضلاع میں میرٹ کے بر خلاف تعیناتیوں کی اجازت نہیں ہوگی ضلع ہرنائی میں بی ، آر، ایس، پی کے مشتہر کردہ خالی آسامیوں پر ضلع ہرنائی سے سینکڑوں اعلی تعلیم بیروزگارنوجوانوں نے کاغذات جمع کئے ہے لہٰذا میرٹ پر ہی مشتہرکردہ آسامیوں پر تعیناتیوں کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے بی، آر، ایس، پی کے صوبائی سربراہ نعمت اللہ سے انکے دفتر میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ملک روح اللہ ترین بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے بیروزگارنوجوانوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ ضلع ہرنائی کے آسامیوں پر میرٹ کے بجائے سلیکشن کیاگیا ہے جوکہ ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں ہے لیلیٰ ترین نے کہاکہ اگر بی، آر، ایس، پی کے خالی اسامیوں پر میرٹ کے برخلاف تعیناتیاں کی کوشش کی گئی تو شدید احتجاج کرینگے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان کا اولین ترجیحی صوبے کے تمام محکموں اور اداروں میں میرٹ کی بحالی ہے لہٰذا کسی بندربانٹ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی بی ،آر، ایس ، پی کے سربراہ نعمت اللہ نے رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین کو یقین دلایا کہ ضلع ہرنائی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کیلئے رورل سپورٹ پروگرام نے جوآسامیاں مشتہر کی گئی ان پر میرٹ پر تعیناتیاں ہونگے سلیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا جو میرٹ پر پورا اترے گا تو انہیں تعینات کیا جائے جس کیلئے بقاعدہ سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جو ٹیسٹ اور انٹرویوز لینے کے بعد میرٹ پر تعیناتیوں کے احکامات جاری کرینگے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین نے بی ، آر، ایس، پی کے صوبائی سربراہ کو ضلع ہرنائی میں نئے پروجیکٹ شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں