عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:40

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے سرکاری ادارے عوام کی فلاح بہبود اوربنیادی مسائل کے حل کیلئے بنائے گئے ہیں اپنے ڈیوٹیوں سے غائب ملازمین کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا غیرحاضرآفیسران اورملازمین کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ہمیں عوام کی خدمت کیلئے تعینات کیاگیا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے عوام کو صحت کی سہولیات پر کوئی کمپرومائزنہیں کیا جائیگا ڈاکٹرعوام کے مسیحا ہیں وہ اپنی ڈیوٹی کو یقینی بناکر عوام کو صحت کی سہولیات فراہمی کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپین تنگی کے علاقے کے مختلف مراکز صحت ،سی ڈی سناڑی ، بی ایچ یو بیلی ، اور پرائمری و مڈل سکول کا دورے کے موقع پر آفیسران اورعوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسسٹنٹ کمشنر کلیم اللہ بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے سناڑی کی بند واٹر سپلائی کی بندش کو موقع پر نوٹس لیتے ہوئے پی ایچ ای سٹاف کو طلب کرکے فوری بحالی کا حکم جاری کردیا اس موقع پر اسپین تنگی کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ڈپی کمشنر عظیم جان دمڑ نے عوام کو یقین دیہانی کروائی کے ہنگامی بنیادوں پر اسپین تنگی کی عوام کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت خصوصاًً صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے خصوصی ہدایت دی ہے کہ اسپین تنگی سمیت ضلع ہرنائی کے تمام پسماندہ علاقوں میں عوام کی بنیادی مسائل حل کرکے انہیں صحت ، تعلیم، پینے کی صاف پانی کی فراہمی انکے دہلز پر فراہم کریں ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہا کہ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے اسپین تنگی بابہان کا علاقہ جوکہ ضلع ہرنائی کے دو بڑے یونین کونسلوں پر مشتمل ہے اور خصوصاًً دو نوں یونین کونسلوں کی آبادی دشوار گزارپہاڑی سلسلوں میں آباد اور اس جدید دور میں بھی کئی مسائل سے دوچار ہے اسپین تنگی بابہان کے بنیادی مسائل خصوصاًً تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کی فعالی ، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس ، اساتذہ کو اپنے ڈیوٹیوں کا پابند بنانے اور اسپین تنگی میں رورل ہیلتھ سنٹر کے قیام کیلئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے محکمہ صحت کے حکام سے رابطہ کیا گیا بہت جلد اسپین تنگی کے عوام کیلئے جدید سہولتوں سے آراستہ رورل ہیلتھ سنٹرکا قیام عمل میں لایا جائے گا انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے موجودہ حکومت خصوصی دلچسپی لے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے اسپین تنگی کے قبائلی معتبرین بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں کیونکہ جب تک آپکے اپنے علاقے بچے اور بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کرینگے تو علاقہ ترقی نہیں کر سکتا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیحی تعلیم کو عام کرنا اور کوئی بھی بچہ بچی تعلیم سے محروم نہ رہے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیرترقی نہیں پاسکتاحکومت سکولوں کی حالت ذار میں بہتری لانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے سکولوں میں کتابوں کی فراہمی اورفرنیچرکی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ ہماری نئی نسل کو بہتر اندازمیں تعلیم کے زیورسے آراستہ کیا جاسکے اساتذاہ کرام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں اساتذاہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں